ذوالفقار علی بھٹو شہید کے لئے قومی اسمبلی میں فاتحہ خوانی

67
ذوالفقار علی بھٹو شہید کے لئے قومی اسمبلی میں فاتحہ خوانی

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

منگل کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب کے آخر میں سپیکر سے استدعا کی کہ ذوالفقار علی بھٹو کے لئے دعائے مغفرت کرائی جائے۔سپیکر کے کہنے پر مولانا اسعد محمود نے ان کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔