ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی 4 اپریل کو گڑھی خدابخش بھٹو میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

115
Zulfiqar Ali Bhutto

لاڑکانہ۔ 12 مارچ (اے پی پی):ملک کے سابق وزیراعظم، ملک کو آئین دینے اور اسے ایٹمی طاقت بنانے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی 4 اپریل کو گڑھی خدابخش بھٹو میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔برسی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنہ کی زیر صدارت دربار ہال میں تمام محکموں کے افسران کا اجلاس ہوا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم یہ اجلاس 4 اپریل کے حوالے سے منعقد کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہمیں ایس او پیز کے تحت تیاریاں کرنا ہوں گی تاکہ برسی تقریب میں آنے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جا سکیں، اس سلسلے میں کچھ ادارے مزار کے اندر اور کچھ باہر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ہمارا اصل ہدف ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں لوکل گورنمنٹ، ٹاؤن کمیٹیوں اور دیگر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے اور ہم نے انہیں ذمہ داریاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں کہ وہ گاڑیاں درست روٹ استعمال کرکے گاڑیوں کی پارکنگ کی منصوبہ بندی کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامات کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے سکولوں میں کمروں کی بھی ضرورت ہے، اس کے علاوہ واک تھرو گیٹس بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز سڑکوں کی مرمت بھی مکمل کرے تاکہ آنے جانے والی ٹریفک کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ روڈز ہیلی پیڈ پر کام مکمل کریں ،اس سلسلے میں انہوں نے ایگزیکٹو روڈز رتوڈیرو کو بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ برسی تقریب میں آنے والے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر پلانٹس بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے سیپکو اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں اور برسی کے موقع پر سٹینڈ بائی جنریٹر کا بھی بندوبست کریں۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ پی پی ایچ آئی کے تعاون سے مزار پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کریں اور ڈاکٹروں اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ وہاں پودوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک ٹیم مقرر کریں، اس کے ساتھ ساتھ ضلعی پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی اپنے فرائض سختی سے انجام دیں۔

ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے مزید کہا کہ گڑھی خدا بخش بھٹو جانے والی سڑکوں کو 27 مارچ 2025 تک مکمل کیا جائے اور اس کے ساتھ وی آئی پی روڈ اور نوڈیرو ٹاؤن جانے والی سڑکوں کو بارش کے باعث بند کردیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے سیپکو افسران کو ہدایت کی کہ نوڈیرو اور لاڑکانہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری نے کہا کہ آپ کے بتائے گئے نکات بہت اہم ہیں تاہم اس کے علاوہ محکمہ بلڈنگز کو چاہیے کہ وہ وہاں کے پارکوں کی مرمت کرے اور محکمہ جنگلات کو بھی درخت لگائے۔

انہوں نے کہا کہ رائس کینال کا روٹ ٹھیک کیا جائے اور قریب سے گزرنے والی سڑکوں کی مرمت کی جائے، انہوں نے کہا کہ برسی تقریبات کے انتظامات مکمل کیے جائیں اور نوڈیرو اور گڑھی خدا بخش بھٹو جانے والی سڑکوں کی صفائی کی جائے اور صحت کی مکمل سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیمیں اور ادویات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کی گرمی کے پیش نظر پانی کا انتظام کیا جائے اور پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکار جہاں بھی ڈیوٹی پر ہوں انہیں سہولیات فراہم کی جائیں۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔