اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):ڈیمو کریٹک حریت فرنٹ کے رہنماؤں الطاف حسین وانی، قاضی عمران،سید گلشن اشفاق بروال،نزیر کرنائی،ندیم وانی،مجید میراور نزیر احمد میر نےکہاہے کہ ذہنی معذور آزاد جموں کشمیرکے شہری تبارک حسین کو بھارتی فوج اور ایجنسیوں کی طرف سے تشدد کرکے شہید کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔
یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک ذہنی معذور شخص تبارک حسین جوغلطی سے آزاد جموں کشمیر کے علاقہ چڑہوئی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گیا تھا جس کو بھارتی فوج اور ایجنسیاں تشدد کر کے اپنی مرضی کا پاکستان مخالف بیان لینا چاہتی تھیں اور ایک حملہ اور کے طور پر پیش کرنا چاہتی تھی ،شدید تشدد کی وجہ سے تبارک حسین شہید ہوگیا جوکہ بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک ہے ۔ہم اقوام متحدہ سمیت عالمی انصاف کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔