ذیقعد 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم ذیقعد آج بدھ کو ہوگی

75
The moon of Jumadi al-Thani 1445 Hijri was sighted
The moon of Jumadi al-Thani 1445 Hijri was sighted

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):ذیقعد 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اس لئے یکم ذیقعدآج بدھ کو ہوگی ۔ اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کیا ۔

اسلام آباد زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوا جس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کی جبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے ۔

ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ذیقعدکا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اس لئے یکم ذیقعدآج بدھ یکم جون کو ہو گی ۔