رئوف حسن پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی

87

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن پر درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت میں وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں رئوف حسن پر 6 مقدمات درج ہیں،ایف آئی اے میں رئوف حسن پر ایک مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی رپورٹ نہیں آئی،خیبر پختونخوا میں تو آپ کو تفصیلات جلد مل جانی چاہئیں۔ عدالت نے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور نیب سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئےسماعت ملتوی کر دی۔