رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

156
رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

راولپنڈی۔27نومبر (اے پی پی):رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے پیر کو جوائنٹ ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران دفاع اور سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔