25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںرائل فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سرسٹیفن جان ہیلیئر کا ائیر...

رائل فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سرسٹیفن جان ہیلیئر کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی)رائل فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سر سٹیفن جان ہیلیئر نے جمعہ کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس کے بعد پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔انہیں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر ایک بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں رائل فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ءخیال کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48554

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں