22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںرائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں دو عوامی شکایات کی شنوائی، احکامات...

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں دو عوامی شکایات کی شنوائی، احکامات جاری

- Advertisement -

پشاور۔ 18 اگست (اے پی پی):رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں دو شہریوں کے شکایت کی شنوائی ہوئی۔کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن جج محمد عاصم امام نے شہریوں کے شکایات سنیں ۔ باجوڑ سے تعلق رکھنی والی خاتون شہری نہایت بی بی نے کمیشن کو درخواست دی تھی کہ انکا بھائی غائب ہے اور پولیس انکی ایف آئی آر درج نہیں کررہی، خاتون کو وڈیوں کال کے ذریعے آن لائن سنا گیاتھا۔

ڈی ایس پی بادشاہ محمد، ایس ایچ او اور انوسٹیگیشن آفیسر کمیشن کے سامنے حاضر ہوئے۔ دونوں فریقین کو تفصیل سے سنا گیا اور تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔خاتون نے موقف اپنایا کہ ان کی بھابی کا قتل ہو گیا ہے جسکی ایف آئی آر اسکے بھائی یعنی مقتولہ کے شوہر کی خلاف درج کر دی گئی ہے۔ خاتون نے دعوی کیا کہ مقتولہ کے بھائیوں نے اسکے بھائی کو اغواء کر لیا ہے،پولیس نے ریکارڈ پیش کیا جس میں خاتون کی باپ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ انکا بیٹا اسکے ساتھ آرہا تھا کہ راستے سے اغواء ہو گیا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ باپ نے دو دن بعد پولیس میں اغواء کی رپورٹ درج کروائی ہے جس کی انکوائری تاحال مکمل نہیں ہوئی۔ پولیس نے مزید کہا کہ سی ڈی آر سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون کا بھائی اغواء نہیں ہوا بلکہ کسے اور شہر میں رہائش پذیر ہے۔جج محمد عاصم امام نے پولیس کو احکامات جاری کر دیئے کہ 14 دنوں کے اندر انکوائری مکمل کر کے کمیشن کو پیش کی جائے۔صوابی سے نور زمان نامی شہری نے کمیشن کو درخواست دی تھی کہ انہوں نے 6 لاکھ روپے کے عوض ایک پراپرٹی ڈیلر سے 6 مرلہ زمین خریدی تھی لیکن وہ زمین کسی اور کے نام نکلی ہے۔

ڈی آر سی کے فیصلے کے باوجود نہ انہیں زمین مل رہی ہے اور نہ ہی پورے پیسے مل رہے ہیں ۔ انہیں فیصلے کے بعد سے اب تک صرف ایک لاکھ چونسٹھ ہزار روپے انہیں مل چکے ہیں۔ شہری نے الزام لگایا کہ تھانے کے اہلکار بھی مخالفین کی طرف داری کر رہے ہیں۔جج محمد عاصم امام نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ مذکورہ درخواست دیوانی مقدمات کے زمرے میں آتی ہے جس میں ایف آئی آر کا اندراج ممکن نہیں،شہری کو سیول کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380494

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں