اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):رائے میڈیکل کالج سرگودھا نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور کےزیراہتمام دوسرے پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، امتحان میں شامل امیدواروں کی کامیابی کاتناسب 92.39 فیصد رہا۔
یو ایچ ایس کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور کے زیراہتمام جنوری ،مارچ 2025 میں منعقد ہونے والے دوسرے پروفیشنل ایم بی بی ایس (ماڈیولر)سالانہ امتحان 2024 میں کل 45 پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے 5425 طلبا و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 4687 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی نتیجہ 86.56 فیصد رہا۔ رائے میڈیکل کالج سرگودھا کے 92 میدوار امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 85 کامیاب قرار پائے اور کالج کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 92.39 فیصد رہا ۔
رائے میڈیکل کالج سرگودھا کے چیئرمین پرفیسر ڈاکٹرمحمد اسلم رائے نے شاندار نتائج پر فیکلٹی ممبران اور طالب علموں کی جانفشانی، لگن اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمایاں کامیابی کالج انتظامیہ اور ان کی ٹیم کا اعزاز ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ طالب علموں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گےاور مستقبل میں بھی بہتر سے بہتر نتائج دینے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576076