باسل۔ 27اکتوبر (اے پی پی) راجر فیڈرر نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سوئس انڈورز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ باسل میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے یونان کے سٹیفن سٹسپاس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-4 رہا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ایلیکس ڈی منار نے امریکا کے رلی اوپیلکا کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 ، 6-7 اور 7-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی