- Advertisement -
راجر فیڈرر سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فیڈرر نے کامیابی کے ساتھ ایون لینڈل کی زیادہ فتوحات کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
برلن ۔ 11 جون(اے پی پی) سوئس ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹرفائنل میں کامیابی کے ساتھ ہی فیڈرر نے ایون لینڈل کی زیادہ فتوحات کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں زیادہ فتوحات سمیٹنے والے دنیا کے دوسرے پلیئر بن گئے ہیں، جمی کونرز 1256 کامیابیوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8453
- Advertisement -