میامی ۔ 28 مارچ (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ جمعرات کو امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچز میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے ڈینیل میڈویڈو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔