- Advertisement -
لندن ۔ 15 جولائی (اے پی پی) راجر فیڈرر نے ومبلڈن چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل میں انہوں نے ٹامس برڈیچ کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق سال کا تیسرا گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹورنامنٹ لندن میں جاری ہے، مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 ، 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=62431
- Advertisement -