- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ راجن پور کے علاقے دریاﺅں کے ساتھ نو گو ایریاز میں جہاں چھوٹو گینگ تھا، وہاں پولیس کی چوکیاں قائم تھیں مگر پولیس نہیں تھی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجن پور کے علاقے میں چھوٹو گینگ بلوچ قبیلہ کا تھا جو اغواءبرائے تاوان سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھا، اکثر پولیس سے مقابلے ہوتے تھے، سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں سے اب انہوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1758
- Advertisement -