اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):راجہ خلیق الزمان انصاری وزارت اطلاعات (حکومت پاکستان) کے صوبہ سندھ کے لئے ترجمان مقرر ہوگئے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعہ کو راجہ خلیق الزمان انصاری کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے راجہ خلیق الزمان انصاری کو وزارت اطلاعات کے لئے صوبہ سندھ کا ترجمان مقرر کرنے کی منظوری دی۔ راجہ خلیق الزمان انصاری کی تقرری خالصتاً اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے۔