24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںراجہ ظفر الحق کا او آئی سی کی تنظیم نو کے لیے...

راجہ ظفر الحق کا او آئی سی کی تنظیم نو کے لیے باہمی تعاون کو دوبارہ تیز کرنے اور جدوجہد کرنے کے حوالے سے ضرورت پر زور

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے اسلامی تعاون تنظیم کی تنظیم نو کے لیے باہمی تعاون کو دوبارہ تیز کرنے اور جدوجہد کرنے کے حوالے سے ضرورت پر زور دیا تاکہ مسلم دنیا کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جاسکے۔ گذشتہ روز بحرین کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دورِ جدید میں اسلامی دنیا کے مسائل سے روگردانی نہیں کی جاسکتی۔ فلسطین ، کشمیر اورمیانمار میں ہونے والے مظالم اور تشدد اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام برداشت سے باہر ہورہے ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا کردارانتہائی اہم ہے لیکن بدقسمتی سے تنظیم توقعات پر پورا نہیں اُتر رہی۔ انہوں نے تنظیم کو مزید موثر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ جن مسائل کا سامنا ہے ان میں مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی مسائل کا حل تلاش کیا سکتا ہے۔بحرین کے پارلیمانی وفد کے سربراہ علی بن صالح الصالح نے اپنے خطاب میں تجارتی ، صنعتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ملک اس وقت ایسے مسائل سے دوچار ہیں جن کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے دورے کوانتہائی مفید قرار دیااور عشائیہ میں چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی ، وزراء، سینیٹرز، صحافی اور اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71515

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں