راجہ محمد ظفرالحق کا کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

95
APP67-27 ISLAMABAD: October 27 - Leader of the House in the Senate, Senator Raja Muhammad Zafar-Ul-Haq addressing as chief guest on the seminar “Humanitarian Crises in Indian Occupied Kashmir and International Response”. APP

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عالمی سطح پر مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور ہر سطح پر پاکستان کشمیریوں کی پشت پناہی کرتا رہے گا حتیٰ کہ وہ کامیابی سے ہمکنار ہو نہ جائیں۔ ان خیالات کا اظہار قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سیمینار بعنوان”مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں “ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کی آزادی کو سلب کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر اپنی افواج کشمیر بھیج کر قبضہ کیا ۔ انہوںنے 27 کہا کہ جس طرح بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اس سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہورہا ہے ۔عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو تسلیم کیاگیا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کو مسلسل اہم فورم پر اٹھایا جائے تاکہ اقوام عالم بھارت کو مجبور کر سکے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کر سکے ۔