راجہ محمد ظفرالحق کی جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کومبارکباد

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) سینیٹ میںقائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی گورنر تعیناتی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بطور گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی وفاق اور صوبے کے درمیان بہتر رابطہ کاری کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) سینیٹ میںقائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی گورنر تعیناتی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بطور گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی وفاق اور صوبے کے درمیان بہتر رابطہ کاری کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی ایک نہایت ایماندار اور فرض شناس شخصیت ہیں اور بطور گورنر اپنی آئینی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سرانجام دیں گے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a Reply