26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںراجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کی پی ایف یو جے کے 75برس...

راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کی پی ایف یو جے کے 75برس مکمل ہونے پر عہدیداروں کو مبارکباد

- Advertisement -

لاہور۔1اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے 75برس مکمل ہونے پر یونین کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔صحافی ہمارے معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں،

جو ملک میں ہونیوالی تبدیلیوں اور حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور ملک و قوم کو نہ صرف ترقی کے راستے پر گامزن کرتے ہیں بلکہ گاہے بگاہے انکی رہنمائی اور تاریخ کی درستگی کا کام بھی سر انجام دیتے ہیں۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور انکے رفقا کار کو انکی طویل صحافتی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ریاست اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں