راجہ پرویز اشرف سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنمائوں کا نذیر ڈھوکی کی وفات پر اظہار افسوس

156

لاہور۔14جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری حسن مرتضی،سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید اور جنرل سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور پارٹی کے لئے نذیر ڈھوکی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا کہ نذیر ڈھوکی کی وفات سے پیپلز پارٹی مخلص اور دیرینہ نظریاتی ساتھی سے محروم ہو گئی ہے ،نذیر ڈھوکی نہ صرف میڈیا کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے نہایت زیرک اور متحرک رابطہ کار اور منتظم تھے بلکہ دانشور اور کالم نویس کے طور پر علمی اور فکری محاذ پر بھٹوازم کے نڈر اور جراتمند پرچارک تھے۔