راجہ پرویز اشرف کا نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر اظہارافسوس

148
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر نے حادثے میں قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا اورجاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ سپیکر نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔