راجہ پرویز اشرف کا کراچی میں شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس

96
Raja Pervez Ashraf
Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کراچی میں شاپنگ مال میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس اور سانحہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔

ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں سپیکر نے کہا کہ آتشزدگی میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آتشزدگی کے سانحہ میں ہونے والے ناقابل تلافی جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے،آتشزدگی سانحہ سے زخمی ہونے والوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔سپیکر نے آتشزدگی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحومین کے درجات کی بلندی اور سوگواران کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔