23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںراجہ پرویز اشرف کی ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کے...

راجہ پرویز اشرف کی ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کے حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےخیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر نےکہا کہ ایس ایچ او عبدالعلی خان اور کانسٹیبلز وہاب اور محمد عالم نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے بہادری کی لازوال داستان رقم کی ہے۔

اسپیکرنےشہدا کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔اسپیکرنےڈی ایس پی چن شاہ سمیت زخمی ہونے والے دیگر پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے کے ہماری سکیورٹی فورسز کے عزم اور حوصلے کو پست نہیں کر سکتی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں