اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان کے علاقہ ہوشاپ میں سڑک کنارے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اتوار کو یہاں جاری بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی ہے۔
اسپیکر نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جا ں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعاکی۔