روم۔16مئی (اے پی پی):امریکا کے ٹینس کھلاڑی راجیور ام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقالوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے اینڈریا پیلیگرینو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری کو شکست دی ۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی راجیور ام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل سیکنڈ سیڈ جوڑی نے اٹلی کے اینڈریا پیلیگرینو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری کو سخت مقابلے کے بعد 6-7(1-7)،7-6(7-1)اور 7-10سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔