راجیو رام اور جو سیلسبری اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

123
Indian Wells Open Tennis
Indian Wells Open Tennis

لیون ۔25مئی (اے پی پی): امریکا کے ٹینس کھلاڑی راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں قزاخستان کے الیگزینڈر نیڈووییسوف ان کے میکسیکن جوڑی دار میگوئل اینجل رئیس واریلا کو شکست دی۔اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس میں جاری ہے۔

امریکا کے ٹینس کھلاڑی راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف قزاخستان کے الیگزینڈر نیڈووییسوف ان کے میکسیکن جوڑی دار میگوئل اینجل رئیس واریلا کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ امریکا کے ٹینس کھلاڑی راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کی فتح کا سکور6-4، 3-6 اور 6-10تھا۔\932