کراچی۔ 03 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ترجمان کے مطابق اتوار کو لیاقت آباد میں طاقتور پاکستان کے راشن بیگ تقسیم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا، اور نہ ہی راشن بیگ کے کارڈز تقسیم کئے گئے تھے۔
جبکہ گذشتہ روز الکرم اسکوائر پر کیمپ لگایا گیا تھا، اور رجسٹریشن کروانے والوں میں راشن تقسیم کیا گیا تھا،عوام الناس سے درخواست ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور راشن کے حصول کے لئے صرف متعلقہ کیمپ یا گورنر ہاﺅس میں رجسٹریشن کروائیں