26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںرافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر...

رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے

- Advertisement -

میڈرڈ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) شہرہ آفاق ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے لیکن وہ سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پر عزم ہیں۔ 31سالہ نڈال گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے پہلے ہی رواں ہفتے موبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی اور اب انہوں نے برسبین انٹرنیشنل ایونٹ میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں سال طویل سیزن کھیلنے کے بعد اور گھٹنے کے سو فیصد ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے میں ابھی کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں اس لئے برسبین ٹینس سے دستبرداری اختیار کی ہے تاہم میں آسٹریلین اوپن میں بھرپور شرکت کیلئے پر جوش ہوں، میری کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مزید ٹائٹلز اپنے نام کروں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83428

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں