رافیل نڈال نے نوواک جوکووچ کو ٹینس کی تاریخ کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا

151
رافیل نڈال نے نوواک جوکووچ کو ٹینس کی تاریخ کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا

میڈرڈ۔15فروری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال نے اپنے دیرینہ حریف نوواک جوکووچ کو ٹینس کی تاریخ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔ ورلڈ نمبر ون سربین ٹینس سٹار جوکووچ نے اب تک 24 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کئے ہیں جبکہ رافیل نڈال 22 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران رافیل نڈال نے کہا کہ جوکووچ کی کارکردگی بتاتی ہے کہ وہ تاریخ کے بہترین کھلاڑی ہیں، جس طرح ان کی شخصیت کو پیش کیا جاتا ہے حقیقت میں اس کے برعکس ہے، وہ ایک بہترین انسان ہے، مایوسی کے لمحات میں جوکووچ نے اپنا ریکٹ توڑ دیا لیکن کچھ دیر بعد ہی وہ پوری طرح کھیلنے کے لئے تیار تھا، یہی وجہ ہے کہ وہ سب سے بہترین ہے۔

واضح رہے کہ 37 سالہ رافیل نڈال اپنے دیرینہ حریف جوکووچ کے بعد موجودہ دور کے دوسرے کامیاب ترین ٹینس سٹار ہیں، وہ گزشتہ سال 2023ء میں انجریز سے نبرد آزما رہے اور تقریبا پورا سال ایکشن میں نظر نہیں آئے۔