رام بن: سڑ ک حادثے میں تین خواتین قیدی ، 17 بھارتی پولیس اہلکار زخمی جموں۔3ستمبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ایک سڑک حادثے میں تین خواتین قیدی اور بھارتی پولیس کے کم از کم 17اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع رام میں ٹی 2 ٹنل ماروگ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کی گاڑی بھارتی فوج کی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین قیدی خواتین اور سترہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کی گاڑی سینٹرل جیل سری نگر سے بھدرواہ جیل جا رہی تھی۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ۔ ایس ایچ اورام بن نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

113
Road accident

جموں۔3ستمبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ایک سڑک حادثے میں تین خواتین قیدی اور بھارتی پولیس کے کم از کم 17اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع رام میں ٹی 2 ٹنل ماروگ کے قریب پیش آیا۔

پولیس کی گاڑی بھارتی فوج کی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین قیدی خواتین اور سترہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کی گاڑی سینٹرل جیل سری نگر سے بھدرواہ جیل جا رہی تھی۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ۔ ایس ایچ اورام بن نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔