راناتنویر حسین کی یوکرین کی قومی سلامتی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) دفاعی پیداوار کے وزیر راناتنویر حسین نے کیف میں یوکرین کی قومی سلامتی اوردفاع کی کونسل کے سیکرٹری جنرل الیکسینڈر ٹرکی نوف اور یوکرین کے نائب وزیردفاع اولیگ پیولسکی سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں تلاش کرنے پرتبادلہ خیال کیا۔دونوں مما لک نے ٹینک اوربحری جہازسازی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے امکانات پرتبادلہ خیال …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) دفاعی پیداوار کے وزیر راناتنویر حسین نے کیف میں یوکرین کی قومی سلامتی اوردفاع کی کونسل کے سیکرٹری جنرل الیکسینڈر ٹرکی نوف اور یوکرین کے نائب وزیردفاع اولیگ پیولسکی سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں تلاش کرنے پرتبادلہ خیال کیا۔دونوں مما لک نے ٹینک اوربحری جہازسازی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے امکانات پرتبادلہ خیال کیا ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ملاقات کے دوران انہوں نے ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا میں ٹینک سازی اور کراچی شپ یارڈ میں بحری جہازوں کی تیاری کے مشترکہ منصوبوں پربھی بات چیت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply