اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثناء اللہ خان،وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی اور ڈی جی پی ایس بی نے ارشد ندیم کوجنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے ،ان کا گولڈ میڈل جیتنا کھیلوں کے میدان میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافے کا باعث بنے گا، انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نوجوان نسل کے لئے ایک روشن مثال ہے،
حکومت ان جیسے محنتی کھلاڑیوں کی بھرپور سپرستی جاری رکھے گی۔ وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل محنت اور عزم نے انہیں ایشیا کا چیمئین بنایا ہے ، ان کی یہ کامیابی پاکستان کے ایتھلیٹکس کے میدان میں ایک نیا سنگ میل ہے۔
ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے کہا کہ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے ، ایشین ایتھلیٹکس چیمیئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیتنا ارشد ندیم کی محنت ،لگن اور عزم کا ثبوت ہے ، جنوبی کوریا میں جیتا گیا یہ اعزاز پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کا باعث بنے گا،
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سےقوم کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں گے، پی ایس بی مستقبل میں بھی کھلاڑیوں کو تربیت اور ہرممکن سہولیات فراہم کرتی رہے گی تاکہ ارشدندیم جیسے کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603858