راناثنااللہ کےوارنٹ انتشار،فساد،افراتفری پھیلانےکی سازش اورفارن ایجنٹ جھوٹےکی کرپشن،قومی سلامتی سےکھیل اورعوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے،مریم اورنگزیب

240

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے، تاکہ انتشار،فساد، افراتفری پھیلانے کی سازش اور فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ، قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ انتشار،فساد، افراتفری پھیلانے کی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ، قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ یہ اقدام عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔