پشاور۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):پشاوررنگ روڈ پر واقع رانڑا شادی ہال کے قریب گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکلز جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
انہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی۔ ریسکیو1122 کی امدادی کاروائیوں سے گودام كو نقصان سے بچا لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔