رانگانا ہیراتھ کی شاندار باﺅلنگ، زمبابوے کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں 13 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
ہرارے ۔10 نومبر (اے پی پی) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر رانگانا ہیراتھ نے زمبابوے کے خلاف شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف 13 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔