راولپنڈی،ائیر پورٹ پولیس کی کارروائی ، چوری کی واردات کرنے والے دو رکنی گینگ گرفتار

60
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

راولپنڈی۔16فروری (اے پی پی):ائیر پورٹ پولیس راولپنڈی نے گھر میں چوری کی واردات کرنے والے دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان میں شعیب اور فرحان شامل ہیں جن سے مسروقہ پانی والی موٹر، تاریں اور دیگر گھریلو سامان برآمد ہوا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔