راولپنڈی۔ 29 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرکے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث05خواتین سمیت 07ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 05خواتین سمیت 07ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتا رملزمان میں ظہور، بلال جبکہ خواتین میں عالیہ ، صائمہ، رابعہ، سعدیہ اور سونیا شامل ہیں۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔\