راولپنڈی،سپورٹس فیسٹیول 2024 کا انعقاد

123
Rawalpindi, Sports Festival 2024

راولپنڈی۔ 08 جون (اے پی پی):سپورٹس فیسٹیول 2024 کا انعقاد ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقد ہوا جبکہ تعاون میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کیا گیا۔سپورٹس فیسٹیول کا آغاز 31 مئی کو کمشنر راولپنڈی عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ہاکی میچ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

سپورٹس فیسٹیول میں ہاکی، فٹبال، بیڈ منٹن، جمناسٹک، تھائی کانڈھو اور ایم ایم اے انٹر نیشنل فائیٹ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس فیسٹیول میں ہاکی میچ کا آغاز 31 مئی کو شروع ہوئے جس کا فائنل 7 جون کو شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پی او ایف کلب نے اے آر کلب کو 4 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔

ہاکی کے فائنل میچ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید بھی موجود تھے۔فٹبال میچ یکم جون سے شروع ہوئے جن کا فائنل میچ 12 جون کو ہو گا اس طرح بیڈ منٹن کے ایونٹ 2 جون کو ہوئے۔

جمناسٹک اور تھائی کانڈو کے مقابلے 2 اور 3 جون کو مقابلے منعقد ہوئیں۔ایم ایم اے انٹر نیشنل فائیٹ کے مقابلے شہباز سپورٹس کمپلیکس ڈبل روڈ میں 9 جون کی رات 8 بجے ہونگے۔ ایم ایم اے انٹرنیشنل فائیٹ کے مقابلوں میں ایران اور افغانستان کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔