راولپنڈی،صدربیرونی پولیس کی کارروائی،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار

168
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔ 19 دسمبر (اے پی پی):صدربیرونی پولیس نے کارروائی کرکے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتارکرلیا۔ملزم عابد نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے محمد سلیم کو قتل اور منان کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم عابد کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری محمد سلیم کو قتل اور منان کو زخمی کر دیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔