راولپنڈی ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی ضلع بھر میں ون ڈش پابندی پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔
گذشتہ تین دونوں کے دوران ضلع بھر میں 229شادی ہالز اور مارکیز کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 12 جگہوں پر میرج ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی پائی گئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور قانون کے مطابق 1 شادی ہالز اور 1مارکی کو سر بمہر کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر میرج ایکٹ 2016 پر عملدرآمد یقینی بنانے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ ضلع بھر میں میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب سے عملی اقدامات اٹھائے گئے لوگ قانون پر عملدرآمد کررہے ہیں ہمارا مقصد قانون پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ میرج ایکٹ پر عمل کریں اور لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کریں