راولپنڈی،فیصل آباد،سرگودھا اور ساہیوال کی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

88

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):صوبائی ٹاسک کمیٹی وسطی پنجاب کے سربراہ حسن مرتضی نے راولپنڈی،فیصل آباد،سرگودھا اور ساہیوال کی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری صوبائی ٹاسک کمیٹی نسیم صابر نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کی رابطہ کمیٹی خرم پرویز راجہ،خالد نواز بوبی،رانا رفاقت اور سردار اظہر عباس، ڈسٹرکٹ مری میں رابطہ کاری کی ذمہ داری حسن مرتضی اور رانا اشعر ،راولپنڈی میں ثمینہ گھرکی،اٹک میں شہزاد سعید چیمہ،چکوال میں نرگس فیض ملک،تلہ گنگ میں بیرسٹر عامر اور جہلم میں عائشہ نواز چودھری ذمہ داری نبھائیں گے۔ سرگودھا ڈویژن کی 3رکنی کوارڈینیشن کمیٹی میں تسنیم قریشی ،خان آصف خان اور حاجی ظل حسین شامل ہیں

جبکہ ڈسٹرکٹ سرگودھا کے رابطہ کار امتیاز صفدر وڑائچ،خوشاب کے منور انجم ،میانوالی کے علامہ یوسف عوان اور بھکر کے ڈاکٹر احسن منظر ہوں گے۔ ساہیوال ڈویژن کی 3 رکنی کوارڈینیشن کمیٹی مہر غلام فرید کاٹھیا ،رانا عرفان اور لطیف بھٹی پر مشتمل ہو گی،میاں مصباح الرحمن، ساہیوال عابد حسین صدیقی کو اوکاڑہ اور بشری منظور مانیکا کو پاکپتن کا رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے، فیصل آباد ڈویژن کی 4 رکنی کمیٹی رانا فاروق سعید، سید عنایت علی شاہ، ارشد جٹ اور حاجی محمد اسحاق پر مشتمل ہے جبکہ ڈاکٹر خالد جاوید جان فیصل آباد ،عمر شریف بخاری چنیوٹ،ڈاکٹر خیام حفیظ جھنگ اور ایم پی اے نیلم جبار ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رابطہ کار ہوں گی۔

ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی ضلعی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کی جامع اصلاحات کی ذمہ دار ہوگی نیز یہ کمیٹی ضلعی سطح پر آزاد، غیر جانبدار اور قابل رسائی مقام پر ورکرز اجلاس کی منظوری دے گی اور تمام ضلعی اسٹیک ہولڈرز کے مصدقہ کارکنان کی جامع فہرست تیار کرے گی اور پنجاب کی قیادت اور صوبائی ٹاسک کمیٹی کو ورکرز اجلاس کی رپورٹ اور سفارشات فراہم کریگی۔