راولپنڈی،مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنا دی

63
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو14 سال قید اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی

راولپنڈی۔24دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا سنا دی ، مجرم عابد علی کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ واہ کینٹ پولیس نے مجرم کو رواں سال ایک کلو 500 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے مقدمے کی ٹھوس شواہد کے ساتھ پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

انہوں نے تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی ۔