راولپنڈی،چار رکنی گرفتار گینگ سے لوٹی ہوئی رقم برآمد

95
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

راولپنڈی۔28فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نےچار رکنی گرفتار گینگ سے مسروقہ رقم 48 ہزار روپے برآمد کر لی۔ گوجر خان پولیس کی کارروائی میں گرفتار ملزمان حمید اللہ، سیف، رحمن اللہ اور زاہد خان شامل ہیں۔

قبل ازیں تھانہ مندرہ پولیس نے ملزمان سے مسروقہ رقم 17 لاکھ روپے، 3 مسروقہ موٹر سائیکل، 2 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔

ملزمان نے دوران تفتیش جی ٹی روڈ اور گردونواح میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔