راولپنڈی،چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار،08موٹرسائیکلز و نقدی برآمد

162
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

راولپنڈی۔27ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر کے 08موٹرسائیکلز اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارکر لیا،

ملزمان میں توقیر عرف بادل اور حماد خان شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 02 موٹر سائیکل،مسروقہ رقم19ہزار روپے اور اسلحہ برآمدکر لیا۔ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ 06موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔