راولپنڈی۔19مئی (اے پی پی):تھانہ چکلالہ راولپنڈی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور دو پولیس پر فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق چکلالہ کے علاقہ نامعلوم ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ کے دوران ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے بعد ازیں گرفتار کرگیا جبکہ دو ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ایک ہفتے قبل بھی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی مگر آج دوبارہ فائرنگ کے دوران پولیس نے ملزم کو قابو کر لیا مگر دو ملزمان پولیس کے شکنجے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتار کر نے کے لیے سی پی او نے متعلقہ تھانے کی دوڑیں لگا دی ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598822