راولپنڈی۔2دسمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے رواں سال ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اب تک ضلع راولپنڈی میں 6209 ایف آئی آر،3699 کوچالان، 1899عما رتیں سر بہمر اور 23,287,014 روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جود کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران مزید 7 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کے بعد ضلع بھر میں اب تک ڈینگی کے 6550 کنفرم کیسز ر پو رٹ ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت45 مریض ضلع کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 13 مریض ہولی فیملی ہسپتال، 4 بینظیر بھٹو ہسپتال، 4 راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال, جبکہ 24 پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔