راولپنڈی۔ 28 جنوری (اے پی پی):کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ،شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔ملزم نے رواں سال کے پہلے روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری حارث کو مال روڈ پر قتل کیا تھاجبکہ ملزم قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔راولپنڈی پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں درج کروایا تھا،ملزم عمر بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پر آیا تو سٹاپ لسٹ میں اندراج کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے رواں سال کے پہلے روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری حارث کو مال روڈ پر قتل کیا تھا، ملزم قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔راولپنڈی پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں درج کروایا تھا،ملزم عمر بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پر آیا تو سٹاپ لسٹ میں اندراج کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔