اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی)راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا تاہم (شام/رات) بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، مکران، قلات ڈویژن)، میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا، سندھ، اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں اور بالائی پنجاب( راولپنڈی،گوجرانوالہ ، لاہور، سرگودہا، فیصل آباد ڈویژن ) میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 33 ، بالاکوٹ 28، پٹن 25،کاکول 18، کالام 17، اپردیر16، لوئردیر12 ، سیدو شریف11، میرخانی 10، چترال 07، چراٹ05 ، دروش 03، ڈی آئی خان، پارا چنار 02، پشاور، بنوں ایک، اسلام آباد( زیرو پوائنٹ06، ایئرپورٹ، سیدپور 05،گولڑہ، بوکرہ03)،کامرہ13، حافظ آباد08، جہلم، مری، ملتان 06، گجرات05، نارروال، ڈی جی خان 04، منڈ بہاﺅالدین، گوجرانوالہ،خانیوال 03، راولپنڈی (شمس آباد03، چکلالہ 03)، قصور، ساہیوال، منگلا02، سیالکوٹ (ایئرپورٹ،سٹی 02)، لاہور، فیصل آباد، سرگودہا (ایئرپورٹ، سٹی)، چکوال، جوہر آباد، ساہیوال ایک، مظفر آباد 24، گڑھی دوپٹہ 23، راولاکوٹ 04، کوٹلی 03، زیارت 14، کوئٹہ 15، قلات 03، پسنی، گوادر02، خضدار، جیوانی ایک، استور 03 ، سکردو،گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کالام 10، مالام جبہ 09، مری 03، استور اور چترال میں ایک انچ برف باری ریکار ڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام، سکردو، استور منفی 06، بگروٹ منفی 05، گوپس منفی 04، ہنزہ منفی 03، دروش منفی 02، چترال، راوالاکہوٹ، پارا چنار اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔