راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے

76

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاﺅں/برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے، اس دوران ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگلت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعہ کو میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد ، ڈی جی خان ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ سکھر، لاڑکانہ، کراچی، شہید بینظیرآباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں، کوئٹہ، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔