راولپنڈی، تعلیمی اداروں و شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات سپلائی میں ملوث 2 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار

157
arrested
arrested

راولپنڈی۔24مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی 2 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم عبداللہ سے 02 کلو 200 گرام چرس، ملزم سیف اللہ سے 01 کلو 600 گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم ذوالقرنین سے 01 کلو 350 گرام چرس،چونترہ پولیس نے ملزم باقر سے 01 کلو 100 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم نور علی سے 560 گرام چرس برآمد کر لی۔

واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی 02 لیڈی منشیات سمگلرز کو گرفتار کر لیا، منشیات سمگلر بینش عرف مونا سے 02 کلو 360 گرام ہیروئن اور منشیات سمگلر انیلہ بی بی سے 02 کلو 440 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، منشیات سمگلرز نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتی تھیں۔